رائے پور:ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بی جے پی کے قومی سطح کے رہنماؤں کا نام لیے بغیر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کی بیٹیاں کریں تو وہ محبت ہے اور اگر دوسرے کریں تو جہاد..؟ ایسا کیوں ہے؟ بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کو اپنے سینئر رہنماؤں سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی بیٹیاں کہاں اور کس کے ساتھ رہتی ہیں؟ دراصل وزیراعلی بھوپیش بگھیل اپنے قریبی مشیر کے دادا کی موت کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بلاس پور کے گاؤں اکلتری پہنچے تھے، جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیمتارا میں لڑائی میں دو بچے مارے گئے ہیں۔ کسی کا مرنا دکھ کی بات ہے، لیکن بی جے پی نے ایسا ماحول بنایا کہ آپ دیکھئے چھتیس گڑھ میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بیرن پور کیس کو لے کر صرف سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے۔
بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے انہیں روکنے کی کیا کوشش کی؟ آپ کو صرف سیاسی روٹیاں سینکنی ہیں۔ اپنے داماد کو وزیر بنا دیا ہے اور دوسروں کے لیے کوئی اور قانون بنایا ہے۔ واضح رہے کہ 8 اپریل کو بیمتارا شہر سے 60 کلومیٹر دور بیران پور گاؤں میں اسکولی بچوں کے درمیان لڑائی کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا۔ اس تصادم میں مقامی باشندہ بھونیشور ساہو (22) ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس پر ہندو تنظیمیں مشتعل ہوگئیں۔