پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاسامند کے بیمچہ کی اوما ساہو (45 سالہ) کیجرام نامی اپنے شوہر کی شراب نوشی سے بہت پریشان تھی، گزشتہ دیر شام کھانے کے سلسلے میں گھر میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد خاتون اپنی پانچ بیٹیوں کے ساتھ وہاں سے چلی گئی۔ گھر میں رات میں لوگوں نے ان کی تلاش کی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا، آج صبح ان کی مسخ شدہ لاشیں ریلوے ٹریک پر پڑی ہوئی ملیں۔
چھتیس گڑھ: خاتون نے پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی - خاتون نے اپنی پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی۔
چھتیس گڑھ کے ضلع مہاسامند میں شوہر کے شراب پینے کی عادت سے دلبرداشتہ ہوکر ایک خاتون نے اپنی پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی۔
![چھتیس گڑھ: خاتون نے پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی چھتیس گڑھ: خاتون نے پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12082457-thumbnail-3x2-sss.jpg)
چھتیس گڑھ: خاتون نے پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی
پولیس نے اوما ساہو (45) سالہ، اس کی بیٹیاں انپورنا (18) سالہ، یشودہ (16) سالہ، بھومیکا (14) سالہ، کمکم (12) سالہ اور (10) سالہ تلسی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی معاملہ درج کرنے کے بعد جانچ شروع کر دی ہے۔
یو این آئی