چھترپتی شاہو مہاراج، آزادی سے قبل مہاراشٹر کے کولہا پور علاقے کے ایک ایسے بادشاہ تھے جنہوں نے بہت سی نمایاں سماجی اصلاحات کیں۔ جو آج کے لیے بھی ضروری ہیں۔ ان کی اصلاحات نے بھارتی آئین میں بھی جگہ حاصل کی۔ ' فادر آف ریزویشن' شاہو جی مہاراج نے آج سے برسوں پہلے جو سماجی اصلاحات کیں وہ آج بھی اتنے ہی ضروری ہیں۔ بھارتی آزادی کی جدوجہد میں ان کا کردار بھی قابل ذکر ہیں۔ Chhatrapati Shahu Maharaj, The Father of imperative Social Reforms
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مؤرخ سنجیو کھڑے کا کہنا ہے کہ' شاہو مہاراج نے خفیہ طور پر جدوجہد آزادی میں اپنا حصہ ڈالا ہے کیونکہ اُس وقت کارویر سنستھان انگریزوں کے زیر انتظام تھا۔ تاہم ان حدود کے باوجود شاہو مہاراج نے جدوجہد آزادی میں جو حصہ ڈالا وہ بے مثال ہے۔'
شاہو جی مہاراج 26 جون سنہ 1874 کو کولہا پور کے قصبہ بواڈا میں گھٹگے خاندان میں پیدا ہوئے۔ بعد میں انہیں چھترپتی خاندان نے گود لیا۔ گود لینے کی تقریب 17 مارچ 1884 کو ہوئی تھی۔ جبکہ شاہو مہاراج کی تاج پوشی 2 اپریل 1894 کو ہوئی تھی۔
شاہو مہاراج نے کولہاپور سنستھان کے بادشاہ کے طور پر سنہ 1922 تک کل 28 برس خدمات انجام دیں۔ انہوں نے بطور بادشاہ اپنے دور میں بہت سی سماجی اصلاحات کیں۔
بادشاہ کے طور پر تاج پوشی کرنے سے پہلے، شاہو مہاراج نے اپنی مملکت میں سماجی و سیاسی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔ ایک چیز جو انہوں نے نمایاں طور پر محسوس کیا وہ ذات پات کے نام پر نازیبا سلوک تھا۔
شاہو مہاراج نے اچھوت کے خاتمے کے لیے بہت سے قوانین بنائے۔ انہوں نے ایک ایسا قانون بنایا جس کے تحت سرکاری اداروں میں کام کرنے والے لوگ اگر اچھوت پر عمل کرتے ہیں تو انہیں برطرف کر دیا جائے گا۔