رام پور: اتر پردیش کے رام پور میں جوہر یونیورسٹی سے چوری کی مشین برآمدگی کے معاملے میں پولیس نے سماج وادی پارٹی لیڈر محمد اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سمیت پانچ لوگوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔Chargesheet filed against Azam and Abdullah
صدر تھانہ پولیس اسٹیشن کے سربراہ گجیندر تیاگی نے جمعہ کو بتایا کہ رام پور میونسپلٹی کی آٹو میٹک سویپنگ مشین جوہر یونیورسٹی میں برآمدہوئی ہے۔ اس معاملے میں درج مقدمے میں پولیس نے سابق کابینہ وزیر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سمیت پانچ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ الزام ہے کہ میونسپلٹی کے لیے خریدی گئی مشین کو چوری کرکے یونیورسٹی کیمپس میں دفن کردیا گیا تھا۔Chargesheet filed against Azam and Abdullah
تھانہ صدر پولیس نے اعظم خان کے کبھی قریبی رہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما باقر علی کی شکایت پرگزشتہ ستمبرمیں اعظم خان،ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم اور ان کے دوست انور حسین، سلیم، طالب اور سابق میئر اظہر احمد خان سمیت سات لوگو کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409، 120-بی اور عوامی املاک کو نقصان کی روک تھام ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کی گئی تھی۔