اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پنجاب : چرنجیت چنّی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا - حلف برداری کی تقریب

چرنجیت سنگھ چنی (58) جو پنجاب کی سبکدوش کیپٹن امریندر حکومت میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر تھے، آج ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔

چرنجیت چنّی پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا
چرنجیت چنّی پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

By

Published : Sep 20, 2021, 12:20 PM IST

Updated : Sep 20, 2021, 12:39 PM IST

حلف برداری کی تقریب راج بھون میں صبح 11 بجے شروع ہوئی جہاں گورنر بنواری لال پروہت چنی کو اپنے عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی امور کے انچارج ہریش راوت، پارٹی کے مرکزی مبصر اجے ماکن اور ہریش چودھری اور کیپٹن امریندر سنگھ سمیت پارٹی کے ایم ایل اے اور دیگر سینئر رہنماؤں اور سرکردہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چرنجیت چنّی پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہنے والے چرنجیت سنگھ چنی کو 16 مارچ 2017 کو کیپٹن حکومت میں کابینہ کا وزیر بنایا گیا۔ چننی ’رامداسیا سکھ برادری‘ سے تعلق رکھتے ہیں اور درج فہرست ذات کے زمرے سے ہیں، وہ ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر کیپٹن امریندر کی جگہ حلف لیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور کیپٹن امریندرسنگھ سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں نے چنی کو قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ کیپٹن نے اس امید کا اظہار کیا کہ چنی سرحدی ریاست پنجاب کو محفوظ رکھنے اور لوگوں کو سرحد کے ساتھ بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات سے بچانے میں کامیاب ہوں گے۔

اس سے قبل اتوار کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے ناموں پر قیاس آرائیوں کا دور دن بھر جاری رہا۔ سینئر لیڈر امبیکا سونی اور سابق ریاستی کانگریس صدر سنیل جاکھڑ کے نام اس دوڑ میں سب سے آگے تھے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امبیکا اس عہدے کے لیے اس دوڑ سے دستبردار ہو گئیں اور بعد میں جاکھڑ کا نام بھی پس منظر میں چلا گیا۔

اس کے بعد سدھو اور سبکدوش ہونے والے کو آپریٹیو کے وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا کا نام وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے سامنے آنے لگا،ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی ایم ایل اے،رہنماؤں اور کارکنان نے بھیڑ لگانا شروع کردیا۔ الجھن کی یہ کیفیت طویل عرصے تک برقرار رہی۔ لیکن شام ڈھلتے ڈھلتے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ اس وقت ہوگیا ہوا جب راوت نے ٹویٹ کیا اور قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر چنی کے انتخاب کے بارے میں آگاہ کیا۔

چنی کو وزیر اعلیٰ کا چہرہ بنا کر کانگریس نے کئی طبقات اور خاص طور پر ریاست کے تقریباً 32 فیصد دلت ووٹ بینک کو تارگٹ کرنے کا کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھی: اسدالدین اویسی کی گجرات آمد

پارٹی نے یہ ٹرمپ کارڈ بھی کھیلا کیونکہ ریاستی اسمبلی اور ریاست میں اپوزیشن شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے انتخابات کے لیے پانچ ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، دلت ووٹ بینک پر نظر رکھتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی ایک دلت کو وزیر اعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

چنی کو اب پارٹی کے منشور کے باقی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں اسمبلی انتخابات کے لیے تقریباً پانچ ماہ باقی بچے ہیں، پارٹی کو دھڑے بندی سے نکالنے اور اسے مضبوطی سے انتخابات میں کھڑا کرنے ان پر چیلنجز ہوں گے۔

خیال رہے اس سے قبل کیپٹن امریندر نے ہفتہ کی شام 5 بجے ہونے والی ریاستی کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ سے قبل گورنر سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Last Updated : Sep 20, 2021, 12:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details