گینگسٹر ایکٹ سمیت دیگر مقدمات میں باندہ جیل میں بند سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو صبح 7 بج کر 40 منٹ پر باندہ جیل سے لکھنؤ لے جایا گیا۔ مختار انصاری کو لکھنؤ لے جانے کے لیے اہل کاروں کا ہنگامہ رات بھر جاری رہا۔ صبح 3 بجے پرائیویٹ انووا کار سے جیل پہنچے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کو میڈیا کے سوالات سے بچتے ہوئے دیکھا گیا۔ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے سوشل میڈیا پر ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ chaos in banda jail for bringing Mukhtar Ansari to Lucknow
Mukhtar Ansari Appearance in Court: مختار انصاری کی آج عدالت میں پیشی
باندہ جیل میں بند مختار انصاری کو لکھنؤ کے جیاماؤ علاقے میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جائیداد ہتھیانے اور غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں لکھنؤ لے جایا گیا۔ Mukhtar Ansari Appearance in Court Today
بتادیں کہ مختار انصاری کو آج لکھنؤ کی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔ مختار انصاری پر لکھنؤ کے جیاماؤ علاقے میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جائیداد ہتھیانے اور غیر قانونی تعمیرات کا الزام ہے۔ اس معاملے میں مختار انصاری کے ساتھ ان کے بیٹے عمر انصاری اور عباس انصاری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 27 اگست 2020 کو جیاماؤ کے لیکھپال سرجن لال نے حضرت گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ مختار انصاری اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120B, 420, 467,468, 471 اور عوامی املاک کو نقصان کی روک تھام ایکٹ 3 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Mukhtar Ansari booked under Gangster Act
- یہ بھی پڑھیں: Ambulance Case: فرضی ایمبولینس معاملے میں مختار انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج
واضح رہے کہ ڈالی باغ میں مختار انصاری کے گھر کی چھان بین کے بعد جعلی دستاویزات کی مدد سے جائیداد ہتھیانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں لیکھپال سرجن لال کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پیر کو اسی معاملے میں سماعت ہونی تھی۔ مختار انصاری کے وکیل قاضی شبی الرحمان نے اتوار کو جیل سپرنٹنڈنٹ باندہ کو خط لکھا تھا، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ وہ مختار انصاری کو بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کریں۔ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں کچھ ناخوشگوار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔