ڈپارٹمنٹ آف اسپیس نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ چندریان-3 پر چندریان-2 مشن سے حاصل کردہ معلومات اور ماہرین کی تجاویز پر کام جاری ہے۔ مرکزی خلائی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ چندریان-2 سے حاصل کردہ معلومات اور قومی سطح کے ماہرین کی تجاویز کی بنیاد پر چندریان-3 پر کام جاری ہے۔ متعدد متعلقہ ہارڈ ویئر اور ان کے خصوصی ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور لانچ اگست 2022 میں طے شدہ ہے۔ Chandrayaan-3 Scheduled to Launch
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جنوری سے دسمبر 2022 کے دوران کل 19 مشنز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن میں آٹھ لانچ وہیکل مشن، سات خلائی جہاز مشن اور چار ٹیکنالوجی ڈیموسٹریٹر مشن شامل ہیں۔