اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر صبح گیارہ بجے کے قریب مظفر نگر میں بجهیڈی پھاٹک کے قریب پہنچے۔
ان کا خیرمقدم آزاد سماج پارٹی کے کارکنوں نے کیا۔ اے ایس پی صدر چندرشیکھر نے کہا کہ وہ انتخابات سے پہلے دلت پسماندہ مسلمان اور محروم معاشرے کے عوام کو متحد کرنے کے لئے جاتی ٹوڑو سماج جوڑو مہم کے بارے میں شعور لانے کے لئے پوری ریاست میں ایک سائیکل ریلی نکال رہے ہیں۔