تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے تلگودیشم اے پی یونٹ کے صدر اچن نائیڈو کی گرفتاری کی مذمت کی اورالزام لگایا کہ حکمران جماعت کی مخاصمت کی سیاست اپنی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
چندرابابو نائڈو نےاچن نائیڈو کی گرفتاری کی مذمت کی - وشاکھاپٹنم
چندرابابونائیڈو نےکہا گرام پنچایت انتخابات کے درمیان حکمراں جماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی انتقامی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔
چندرابابو نائڈو نےاچن نائیڈو کی گرفتاری کی مذمت کی
انہوں نے دعوی کیا کہ گرام پنچایت انتخابات کے درمیان حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی انتقامی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی شمالی آندھراعلاقہ سے مخاصمت کررہے ہیں۔وائی ایس آرکانگریس وہاں دو سال رہے گی تاہم یہ سرپنچ پانچ سال تک رہیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکست کے خوف سے حکمران جماعت کے رہنما شمالی آندھراپردیش کے تین اضلاع سریکاکلم،وجیانگرم اور وشاکھاپٹنم میں دہشت مچارہے ہیں۔