سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق آئے روز سلب کئے جارہے ہیں، ناانصافی کا دور دورہ ہے، یہاں کے نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جارہاہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پورے عزم ، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی ان چیلنجوں اور آزمائشوں کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔Farooq Abdullah On Situation in J&K
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ان حکمرانوں اور بادشاہوں پر کس قدر قہر اور طوفان برپا ہوئے جنہوں نے اپنی رعایا پر ظم و ستم کے پہاڑ ڈھائے۔ اللہ تعالیٰ نے وقت وقت پر ظالم حکمرانوں کے نام و نشان ختم کردیئے۔ آج ہم بھی ناانصافی کے خلاف صف آرا ہوئے ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ عوام کے بھر پور اشتراک سے ہمیں کامیابی و کامرانی حاصل ہوگی ۔Farooq Abdullah On Situation in J&K