ریاست بہار کے اورنگ آباد میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر کرسی پھینکنے کی کوشش کی گئی۔ اورنگ آباد کے برون بلاک کے کنچن پور میں یہ واقعہ پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ کنچن پور میں پنچایت سرکار بھون کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ افتتاح کے دوران کسی نے کرسی پھینکی، جو ان کے سامنے گر گئی اور وہ بال بال بچ گئے۔ وزیر اعلیٰ سمدھان یاترا کے تحت اورنگ آباد پہنچے تھے۔ کرسی کا ٹکڑا وزیر اعلیٰ کے بہت قریب گرا۔
بتایا جاتا ہے کہ جب وزیر اعلیٰ بارون بلاک میں کنچن پور پنچایت سرکار بھون کے افتتاح کے بعد عوام سے ملاقات کر رہے تھے، تبھی شرپسندوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ اس واقعہ کے بعد اہلکاروں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ بتادیں کہ وزیر اعلیٰ سمدھان یاترا کے تحت اورنگ آباد پہنچے تھے۔ اسی دوران کچھ شرپسندوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو وزیر اعلیٰ سے ملنے سے روکا گیا تب گاؤں والے ناراض ہو گئے اور کرسیاں توڑ دیں۔ اسی دوران ایک نوجوان نے ٹوٹی ہوئی کرسی سی ایم کی طرف پھینکی، جو ان کے بالکل سامنے گری۔ اس شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ کرسی پھینکنے والے شخص کی شناخت ابھی واضح نہیں ہو پائی ہے۔