گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے چیرکی میں واقع عنایت پرائیوٹ آئی ٹی آئی میں طلباء کے درمیان سند تقسیم کی گئی، سیشن 20-2018 اور 22-2020 میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو سند سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سہیل احمد خان نے بتایا کہ عنایت آئی ٹی آئی یتیم خانہ اسلامیہ گیا کے زیر اہتمام چلتا ہے۔ Certificate Distribution Program
سیشن 20-2018 اور 22-2020میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لیے این سی وی ٹی کی ہدایت کی روشنی میں تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی جسکی صدارت ڈاکٹر محمد امیر خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کو عبدالحمید ایڈمنسٹریٹر ادارہ ہذا نے انجام دیا۔ صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر محمد امیر نے کہاکہ آج کے ٹیکنیکل صنعت و حرفت کے دور میں یہ ضروری ہوگیا ہے کہ آپ ٹیکنیکل ڈگریاں لے کر ملک وقوم کی بھلائی میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک ٹیکنیکل ہب بننے جارہاہے جس میں آئی ٹی آئی کی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے اور اب سرکار نے آئی ٹی آئی کی ڈگری کو انٹرمیڈیٹ کے برابر مان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کے طلبہ ٹیکنیکل کورس کرکے بہترین ذریعہ معاش حاصل کرسکتے ہیں، بڑی نوکریوں کے چکر میں کہیں ایسا نا ہوکہ نوجوان روزگار کا موقع گنوادیں۔