کیرالہ میں 12 سالہ بچے کی نیپاہ وائرس کے انفیکشن سے موت جانے کے بعد مرکزی حکومت نے پیر کے روز کیرالہ حکومت کو ایک خط لکھ کر سخت نگرانی، کنٹیکٹ ٹریسنگ، اسپتال انتظامیہ اور معلومات فراہم کرنے میں کوآرڈینیشن کا مشورہ دیا۔
کیرالہ کے چیف سکریٹری وی پی جائے کو ارسال کئے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے اندر کسی بھی مشتبہ معاملے کا پتہ لگانے کے لئے فعال طریقے سے کام کیا جانا چاہیے اور اسپتال اور کمیونٹی پر مبنی نگرانی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی سکریٹری برائے صحت راجیش بھوشن نے اس خط میں کہا کہ ضلع انتظامیہ کو کنٹیکٹ سورسس کی نشاندہی کرنی ہے اور ہائی رسک اور کم رسک کنٹیکٹ سورسس کی فہرست تیار کرنی ہے۔