نئی دہلی: پاپولر فرنٹ آف انڈیا PFI اور اُس کی منسلک تنظیموں کو ایک غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ ان کےخلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون 1967 کے اختیارات کا استعمال کریں۔ جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں مرکزی حکومت نے پانچ سال کی مدت کے لیے PFI اور اس کی منسلک تنظیموں کو فوری طور پر ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ Centre directs States, UTs to exercise powers of UAPA against PFI
نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ PFI اور اس کی منسلک تنظیموں نیز Rehab انڈیا فاﺅنڈیشن‘ کیمپس فرنٹ آف انڈیا‘ آل انڈیا امام کونسل‘ نیشنل کنفڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن‘ نیشنل وویمنس فرنٹ‘ جونیئر فرنٹ‘ ایمپاور انڈیا فاﺅنڈیشن اور کیرالہ کی Rehab فاﺅنڈیشن‘ ملک میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے ارادے سے تشدد آمیز سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں'۔