اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi Slams Centre کشمیری پنڈتوں کے تئیں حکومت کی لاپروائی قابل مذمت، پرینکا - کشمیری پنڈت

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کشمیری پنڈتوں کے اخراج پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وعدے کر رہی ہے اور زمین پر ان کے تحفظ کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی سلامتی کے معاملے پر مرکزی حکومت کی لاپروائی قابل مذمت ہے۔Priyanka Gandhi Slams Centre

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 28, 2022, 8:11 PM IST

Updated : Oct 28, 2022, 9:12 PM IST

نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کشمیری پنڈتوں کے اخراج پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وعدے کر رہی ہے اور زمین پر ان کے تحفظ کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔Priyanka Gandhi Slams Centre

پرینکا نے کہا کہ حکومت صرف خالی وعدے کر رہی ہے اور پنڈتوں کی حفاظت کے بارے میں لاپروا ہے۔ دیوالی کے تہوار پر کئی پنڈت نقل مکانی کر چکے ہیں اور اب اپنی حفاظت کے لیے دھرنا دے رہے ہیں لیکن مودی حکومت ان کے مسئلے پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور ان کی لاپروائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی سلامتی کے معاملے پر مرکزی حکومت کی لاپروائی قابل مذمت ہے۔ کئی کشمیری پنڈت خاندانوں کو دیوالی کے دن اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ 'ہماری بہنیں اور بھائی سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت کے پاس صرف دعوے اور تقریریں ہیں، کارروائی نہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah Slams BJP کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

یواین آئی

Last Updated : Oct 28, 2022, 9:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details