اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ramdas Athawale On Reservation مرکزی حکومت پروموشن میں ریزرویشن لاگو کرنے کے لیے قانون بنائے، اٹھاولے - مرکزی حکومت

مرکزی وزیر مملکت اٹھاولے نے مرکزی حکومت سے درج فہرست ذات (ایس سی) کے لوگوں کو پروموشن میں ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی حکومت پروموشن میں ریزرویشن لاگو کرنے کے لیے قانون بنائے، اٹھاولے
مرکزی حکومت پروموشن میں ریزرویشن لاگو کرنے کے لیے قانون بنائے، اٹھاولے

By

Published : Jan 31, 2023, 8:12 PM IST

نئی دہلی: ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے قومی صدر اور سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی میٹنگ میں مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ پروموشنز میں ریزرویشن بحال کرنے کے لئے قانون سازی کرے۔ این ڈی اے کی میٹنگ میں اٹھاولے نے کہا کہ آزادی کے بعد 26 جنوری 1950 کو ملک میں آئین کے نفاذ کے ساتھ ہی پروموشن میں ریزرویشن کا قانون نافذ تھا، لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تمام ریاستوں اس موضوع پر قانون بنانا تھا۔ لیکن زیادہ تر ریاستوں نے قانون نہیں بنائے ہیں، اس لیے آر پی آئی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت درج فہرست ذات (ایس سی) کے لوگوں کو پروموشن میں ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے قواعد وضع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

میٹنگ میں اٹھاولے ایس سی طلباء کو اسکالر شپ اسکیم میں ہر پانچ سال بعد دی جانے والی رقم میں اضافہ اور کم از کم اسکالرشپ ایک ہزار ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ او بی سی ریزرویشن میں درجہ بندی کے موضوع پر بھی مرکزی حکومت کی توجہ مبذول کروائی۔ اٹھاولے نے دعویٰ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کو تاریخی کامیابی ملے گی اور ملک کے مشہور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ حکومت بنے گی۔ آر پی آئی کے قومی صدر نے کہا کہ ہماری پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہے اور مستقبل میں بھی مضبوط رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں موجودہ مرکزی حکومت ملک کے کامیاب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں، مزدوروں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، اقلیتوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام طبقات کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، لہذا آئندہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے اتحاد کو تاریخی کامیابی ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details