نئی دہلی: قطب مینار کے کیمپس میں واقع مغل مسجد میں نماز پڑھنے کے مطالبہ کا مرکزی حکومت کے وکیل نے مخالفت کی ہے۔ سرکار کی جانب سے پیش وکیل کرتیمان سنگھ نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ 'یہ مسجد قومی ورثہ ہے اور ساکیت کورٹ میں یہ معاملہ پینڈنگ ہے۔' Namaz in Mughal Mosque of Qutub Minar
مرکزی حکومت کے وکیل کی دلیل کو وقف بورڈ کے وکیل نے مخالفت کی۔ وقف بورڈ نے کورٹ کو بتایا کہ ساکیت کورٹ میں کیس قطب مینار کیمپس میں ہی موجود ایک دوسری مسجد قوۃ الاسلام کو لے کر ہے نہ کہ مغل مسجدکو لے کر، انہوں نے دلیل دی کہ مغل مسجد قومی ورثوں کی لسٹ میں شامل نہیں ہے اور وہاں پر نماز پڑھنے کو روکا جانا یکطرفہ غیر قانونی اور منمانہ فیصلہ ہے۔' Demand of offering namaz in qutub minar Mughal Masjid