اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا ٹیکہ کاری میں حکومت ناکام'

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا ٹیکہ کاری میں حکومت کی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے سبب ملک کو کورونا ٹیکے اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Rahul - Priyanka
'کورونا ٹیکہ کاری میں حکومت ناکام'

By

Published : Apr 21, 2021, 1:07 PM IST

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا 'مرکزی حکومت کی ویکسین کی حکمت عملی نوٹ بندی سے کم نہیں۔ عوام لائنوں میں لگیں گے، پیسے، صحت اور جان کے نقصان کا سامنا کریں گے اور آخر میں صرف کچھ صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا'۔

راہل گاندھی کا ٹوئٹ
پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے درمیان کافی وقت تھا اور حکومت کو معلوم تھا کہ دوسری لہر آئے گی، پھر بھی اس سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ کروڑ کورونا ویکسین برآمد کی ہے اور اس کی خوب تشہیر کرکے واہ واہی لوٹنے کا کام کیا لیکن اپنے ملک کے لوگوں کی ضرورت کے مطابق ٹیکے دستیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی کمی کے تعلق سے بھی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کے پروڈکشن میں بھارت دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہے پھر بھی ہمیں اور اس کی زبردست کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال حکومت کی ناکامی اور اس کی ناکام حکمت عملی کا نتیجہ بتایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details