جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ نئی دہلی میں براجمان حکمران جماعت کا مقصد جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور تشخص کو ختم کرنا کے سوا اور کچھ نہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جارہے تمام دعوے، وعدے اور اعلانات محض جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔Farooq Abdullah On Central Govt
انہوں نے کہا اگر حکمرانوں کو واقعی یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کی فکر ہوتی تو وڈون، مروا اور دچھن کو الگ اسمبلی نشست اور پونچھ راجوری کو علیحدہ پارلیمانی سیٹ دی گئی ہوتی۔ ان باتوں کا اظہارموصوف نے بٹوٹ میں یک روزہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی حکومت کو آڑ ے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حال ہی ہوئی حدبندی کے دوران جب سیٹیں بڑھائی جارہی تھی تو خطہ چناب کے وڈون، مروا اور دچھن کو الگ اسمبلی نشست دینے سے کون سا پہاڑ ٹوٹ جاتا۔ خطہ پیرپنچال کے راجوری اور پونچھ کو اننت ناگ سے ملانے کے بجائے ان جڑواں اضلاع کیلئے الگ پارلیمانی نشست سے کون سا نقصان ہوجاتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں (مرکز) کو یہاں کے عوام کی راحت کاری سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ ان کا مقصد اس تاریخی ریاست اور اس کے تشخص کو ختم کرنا ہے۔