اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Center Aims To Make Delhi Grand City دہلی کو تمام سہولیات کے ساتھ ایک عظیم الشان شہر بنانا ہے، وزیراعظم - وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہم نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے غریبوں کو پکے مکانات فراہم کرنے کے اپنے عزم میں بدھ کو ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ایک مہم ہے جس سے دہلی کے ہزاروں غریب خاندانوں کے خواب پورے ہوں گے۔Center aims to make Delhi grand City

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 2, 2022, 9:00 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہم نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے غریبوں کو پکے مکانات فراہم کرنے کے اپنے عزم میں بدھ کو ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے دارالحکومت کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا جہاں دہلی کی جھگی بستیوں میں رہنے والے کنبوں کو نئے فلیٹ تقسیم کیے گئے۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، محترمہ میناکشی لیکھی اور دیگر معززین پروگرام کے ڈائس پر موجود تھے۔Center aims to make Delhi grand City

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دہلی کو ملک کی دارالحکومت کےمطابق اسے ایک شاندار، سہولیات سے لیس شہر بنانا چاہتی ہے۔ دہلی کا غریب یا متوسط ​​طبقہ ترقی کی خواہش رکھتا ہے اور وہ ہنر سے بھرا ہوا ہے۔ اس کی سہولت، اس کی خواہشات کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنی حکومت کو غریبوں کی حکومت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، 'آج دہلی کےہزاروں غریب لوگوں کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ جو برسوں سے دہلی کی جھگیوں میں رہ رہے تھے، آج ان کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ایک مہم ہے جس سے دہلی کے ہزاروں غریب خاندانوں کے خواب پورے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو حکومت ہے وہ غریبوں کی حکومت ہے اس لیے وہ غریبوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے پالیسی فیصلوں کے مرکز میں غریب ہیں۔ حکومت شہر میں رہنے والے غریب بہن بھائیوں پر بھی یکساں توجہ دے رہی ہے۔ حکومت کے مطابق دہلی میں جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے غریبوں کو فلیٹ دینے کے جاری منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس اسکیم میں 3024 فلیٹس مکمل طور پر تیار ہیں۔ یہ تقریباً 345 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں اور انہیں تمام شہری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان فلیٹس میں کچن میں ٹائلیں، سبز ماربل کاؤنٹر لگے ہوئے ہیں۔ کیمپس میں کمیونٹی پارک، الیکٹرک سب اسٹیشن، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، پائپ لائن جیسی عوامی سہولیات ، صاف پانی کی فراہمی، لفٹ، زیر زمین پانی کی ٹینک جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مودی نے کہا کہ دہلی کے لاکھوں غریبوں کی زندگی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی 'ایک قوم، ایک راشن کارڈ' کی سہولت سے آسان ہو گئی ہے۔ کورونا وبا کے عالمی بحران کے وقت مرکزی حکومت گزشتہ دو برسوں سے دہلی کے لاکھوں غریبوں کو مفت راشن بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے دہلی میں شہری سہولیات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے آٹھ برسوں میں کئے گئے کام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دہلی-این سی آر میں میٹرو نیٹ ورک 2014 میں 190 کلومیٹر تھا جو آج دوگنا سے بڑھ کر 400 کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details