پونچھ: پہاڑی آبادی کو جموں و کشمیر کی درج فہرست ذاتوں میں شامل کیے جانے پر سرحدی ضلع پونچھ، مینڈھر، سورنکوٹ میں پہاڑی برادری کے لوگوں نے جشن منایا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ ST Status to Pahari Community in J&K
جمعہ کی دوپہر پونچھ نگر کے آس پاس کے پہاڑی لوگ بس اسٹینڈ اور پونچھ بازار میں جمع ہوئے اور بی جے پی کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے جشن منایا۔ انہوں نے حلوہ تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس ٹی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ہم گزشتہ کئی سالوں سے لڑ رہے تھے۔ دہائیاں گزر گئیں لیکن کسی سیاسی جماعت نے ہمارے مطالبے پر توجہ نہیں دی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے زیر التواء مطالبہ پورا کر دیا ہے۔