تامل ناڈو کے کنور میں آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں بھارت فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔ راوت حادثے میں شدید زخمی General Vipin Rawat Injured ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق فی الحال وہ وینٹیلیٹر CDS General Bipin Rawat on Ventilator پر ہیں۔
بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ ایم آئی 17 ماڈل کا تھا اور اس پر چیف آف ڈیفینس جنرل راوت اور ان کی اہلیہ و دیگر اعلیٰ افسران سوار تھے۔ اس حادثہ میں اب تک 5 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست تامل ناڈو کے نلگرس ضلع میں کنور کے قریب ایک خوفناک ہیلی کاپٹر حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طیارے میں بھارت کے پہلے اور حاضر سروس چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایف) جنرل بپن راوت، ان کے اہل خانہ اور کئی فوجی افسران سوار تھے۔
بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی ساخت کا ایم آئی طیارہ سولور ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ فضائیہ نے یہ بھی تصدیق کی کہ طیارے میں جنرل راوت سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں کل 14 افراد سوار تھے اور اسے ویلنگٹن ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ جانا تھا۔