سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) آج بارہویں جماعت کے طلباء کیلیے ایسسمینٹ فارمولہ سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔ سی بی ایس ای کے اعلی عہدیداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ ماہرین کی 12 رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر جو ایسسمینٹ فارمولہ تیار کیا گیا ہے، اسے رواں ہفتے جاری کیا جاسکتا ہے۔
یہ کمیٹی بارہویں کلاس کے طلباء کے لیے نتائج اور نمبر دینے کا فارمولا تیار کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی میں 12 افراد شامل ہیں، جن میں وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکریٹری اور اعلی آئی اے ایس آفیسر وپن کمار شامل ہیں۔