سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن CBSE نے سیکنڈ ٹرم کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکنڈ ٹرم کے امتحانات 26 اپریل سے شروع ہوں گے۔ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکنڈ ٹرم کا امتحان آف لائن لیا جائے گا۔
بورڈ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکنڈ ٹرم کا تھیوری امتحان 26 اپریل سے شروع ہوگا۔ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جلد جاری کی جائے گی۔ بورڈ کے طلبہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.cbse.nic.in پر ڈیٹ شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بورڈ نے طلبہ کو ہدایات بھی دی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر کسی بھی قسم کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پیغام کو دیکھے بغیر یقین نہ کریں۔