اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای نے گریڈ مارکس دینے کا فارمولہ سپریم کورٹ میں پیش کیا - گریڈ مارکس دینے کے لیے اس کا فارمولہ

سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ میں 12 ویں جماعت کے گریڈ مارکس کا فارمولہ پیش کر دیا ہے۔ طلباء کو گریڈ مارکس دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے پری بورڈ امتحان کی بنیاد دیئے جائیں گے۔

ایویلویشن کرائیٹیریا
ایویلویشن کرائیٹیریا

By

Published : Jun 17, 2021, 5:45 PM IST

سی بی ایس ای نے 12 ویں جماعت امتحانات کے لیے گریڈ مارکس دینے کے لیے اس کا فارمولہ سپریم کورٹ کے روبرو پیش کیا۔

کلاس دسویں اور گیارہویں کے لیے ٹرم امتحانات کے پانچ پیپرز میں سے تین کے بہترین نمبروں پر غور کیا جائے گا۔ کلاس 12 ویں کے لیے، یونٹ، ٹرم اور پریکٹکل میں حاصل شدہ نمبروں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے 12 ویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے لیے 'ایویلویشن کرائیٹیریا(تشخیص کا معیار )' طے کر کے ایک کمیٹی بنائی ہے۔ سینئر عہدیداروں نے 'ایویلویشن کرائیٹیریا' اسی ہفتے جاری کرنے کی امید ظاہر کی تھی۔

12 رکنی ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر تشخیص کا معیار بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details