سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات 16 اور 17 نومبر سے شروع ہوکر 22 نومبر تک ہوں گے۔ سی بی ایس ای نے سرکلر جاری کر دوسرے شہر میں رہ رہے طلباء کو کرونا وائرس کی وجہ سے امتحان کے لیے شہر بدلنے کی سہولت دی ہے۔
سی بی ایس ای نے طلباء کو امتحان کے لیے شہر بدلنے کی اجازت دی
سی بی ایس ای نے سرکلر جاری کر دوسرے شہر میں رہ رہے طلباء کو کرونا وائرس کی وجہ سے امتحان کے لیے شہر بدلنے کی سہولت دی ہے۔
سی بی ایس ای کے ذریعے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ ابھی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے کئی طلباء جہاں ان کا اسکول ہے اس شہر میں نہ ہو کر کسی دوسرے شہر میں ہیں۔ کورونا وائرس کی حالت کو ذہن میں رکھتے ہوئے سی بی ای نے ایسے طلبہ کو امتحان شہر بدلنے کی سہولت دی ہے۔ اس معاملے میں جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبہ کو اپنے اسکول میں امتحان کے لیے شہر بدلنے کے لیے ریکویسٹ دینی ہوگی، اس کے بعد اسکول کو آن لائن بھیجنا ہوگا۔ وہیں سی بی ایس ای نے طلباء کو مسلسل بورڈ کی ویب سائٹ دیکھنے کی صلاح دی ہے۔
واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے بورڈ امتحان کو لے کر شیڈول جاری کردیا ہے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق دسویں کلاس کے امتحان 10 نومبر اور بارہویں کلاس کے امتحانات 17دسمبر سے شروع ہوں گے۔