نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں کے معمولی مضمون (مائنرسبجیکٹ) کی ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔ جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 12 ویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 16 نومبر سے شروع ہوگا، جبکہ 10 ویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 17 نومبر سے شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دسویں اور بارہویں جماعت کے مرکزی مضمون کا امتحان 30 نومبر اور یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔
سی بی ایس ای کے جاری کرد مائنرسبجیکٹ کے شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کا امتحان 16 نومبر سے شروع ہوگا، جس میں پہلا امتحان پینٹنگ کا ہوگا۔ ساتھ ہی دسویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 7 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ 12 ویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 16 نومبر کو انٹرپرینیورشپ اور بیوٹی ویلنس کے ساتھ شروع ہوگا اور یہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ، دسویں اور بارہویں جماعت کا مرکزی مضمون امتحان 30 نومبر سے شروع ہوگا اور 12 ویں جماعت کا امتحان یکم دسمبر سے شروع ہوگا جس میں دسویں جماعت کا پہلا امتحان 30 نومبر کو سوشل سائنس کا ہوگا اور 12 ویں کلاس کایکم دسمبر کو سوشل سائنس کا ہوگا۔