اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

CBSE exam Updates: سی بی ایس ای امتحانات پر تذبذب ختم، 12ویں کے امتحانات منسوخ

سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کے تعلق سے وزیر اعظم مودی کی صدارت میں اجلاس کے بعد 12 ویں جماعتCBSE board class 12th examinations کے امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سمیت متعدد سینئر وزراء اور عہدیدار اس میٹنگ میں موجود تھے۔

CBSE Board Class 12th examinations cancelled
CBSE Board Class 12th examinations cancelled

By

Published : Jun 1, 2021, 7:53 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 9:03 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے کورونا سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے بارہویں جماعت CBSE board class 12th examinations کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی بی ایس ای بورڈ مکمل طور پر طے شدہ معیارات کی بنیاد پر، مقررہ وقت میں بارہویں جماعت کے نتائج تیاری کرنے کے اقدامات کرے گا۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اگر کچھ طلبا امتحان دینا چاہتے ہیں تو بورڈ انہیں یہ متبادل فراہم کرے گا، لیکن اگر حالات سازگار ہوجائیں تو یہ امتحان لیا جائے گا۔

عہدیداروں نے امتحانات سے متعلق مختلف فریقین اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ اب تک ہونے والے غور و خوض کے بارے میں وزیر اعظم کو ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے بعد، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس بارہویں کے امتحان کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفاد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے تعلیمی سیشن متاثر ہوا ہے اور بورڈ امتحانات کے معاملے کے بارے میں طلباء، والدین اور اساتذہ میں الجھن پائی گئی تھی جسے روکنے کی ضرورت ہے۔

میٹنگ میں داخلہ دفاع، خزانہ، تجارت، اطلاعات و نشریات اور دیگر وزراء کے علاوہ متعدد اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ کورونا وبا کی صورتحال پورے ملک میں مختلف ہے، حالانکہ انفیکشن کے معاملات میں کمی آرہی ہے اور کچھ ریاستیں قابو پانے والے اقدامات کے ذریعہ صورتحال پر قابو پا رہی ہیں، پھر کچھ ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسی صورتحال میں طلباء، والدین اور اساتذہ فطری طور پر طلباء کے بارے میں فکر مند ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ طلباء اس طرح کے دباؤ کی صورتحال میں امتحان دینے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ وزیر تعلیم ایمس میں داخل ہونے کی وجہ سے میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہاکہ طلبا کی صحت اور حفاظت سب سے اہم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں، نوجوانوں کو امتحان کی وجہ سے خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام فریقین کو طلباء کے تئیں حساس رخ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نتائج کو پوری طرح طے شدہ معیار ات کی بنیاد پر بالکل منصفانہ اور غیر جانبدارانہ اور مقررہ وقت کے طرز پر انجام دیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ملک بھر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ غور خوض کے بعد طلبا کے مفا میں فیصلہ لیا گیا ہے اور اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس معاملے پر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ریاستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یو این آئی

Last Updated : Jun 1, 2021, 9:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details