اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت کے سلسلے میں سی بی آئی کی پانچ رکنی ٹیم جمعرات کو پریا گراج پہنچی، جہاں ٹیم نے کیس حوالے کرنے کا عمل شروع کیا تھا جو جمعہ کو مکمل ہوا۔ سی بی آئی نے جمعہ کو نریندر گری کی موت کی تحقیقات کی ذمہداری لے لی ہے۔
بدھ کو یوگی حکومت کی ہدایت پر اتر پردیش حکومت کے محکمہ داخلہ نے مرکزی حکومت سے سی بی آئی کے ذریعہ معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم جمعرات کی دوپہر پریاگراج پہنچی تھی۔ اس ٹیم میں پانچ ارکان ہیں۔ کیس حوالے کرنے سے قبل سی بی آئی کی ایک ٹیم نے اس کیس کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
سی بی آئی کے ساتھ ساتھ ایس آئی ٹی کی ٹیم اور پریاگ راج پولیس کے اعلیٰ عہدیداران بھی پولیس لائن میں موجود تھے۔ سی بی آئی نے ایف آئی آر کی ایک کاپی لے کر تفتیش کا عمل شروع کیا، جس کے بعد اس نے جمعہ کو تفتیش کی ذمہداری لے لی۔
مزید پڑھیں:۔نریندر گری کی موت کو آندد گری نے سازش قرار دیا