نئی دہلی:مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور لوک سبھا رکن پارلیمان کارتی چدمبرم کے خلاف 250 چینی شہریوں کو ویزہ دلانے کے لیے 50 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملے میں ایک نیا مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح سی بی آئی نے چنئی اور ملک کے دیگر شہروں میں واقع کارتی چدمبرم کے نو مقامات پر چھاپے مارے۔ CBI searches multiple locations of Congress leader Karti Chidambaram
CBI Raids C Chidambaram's Properties: سی بی آئی نے کارتی چدمبرم کے نو مقامات پر چھاپے مارے
سی بی آئی نے لوک سبھا رکن پارلیمان کارتی چدمبرم کے خلاف 50 لاکھ روپیے کی رشوت لینے کے معاملے میں ایک نیا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے کئی شہروں میں واقع کارتی چدمبرم کے نو مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ CBI Raids On multiple locations of Karti Chidambaram
حکام نے بتایا کہ چنئی میں تین، ممبئی میں تین، کرناٹک، پنجاب اور اڈیشہ میں ایک ایک جگہ پر چھاپے مارے گئے۔ کارتی نے تفصیلات بتائے بغیر ٹویٹ کیا کہ 'اب میں گنتی بھول گیا ہوں کہ یہ کتنی بار ہوا؟ شاید ایک ریکارڈ ہوگا۔
اس معاملے میں سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ کارتی چدمبرم نے یو پی اے کے دور حکومت میں 250 چینی شہریوں کو ویزا دینے کے لیے 50 لاکھ روپے کی رشوت لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایم پی کو مبینہ طور پر آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (FIPB) کی منظوری حاصل کرنے کے لیے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔