اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتا: سی بی آئی نے حسین الزماں کے قتل کیس کی تفتیش دوبارہ شروع کی - مغربی بنگال

اسمبلی انتخابات 2021 کے پرتشدد واقعات کی تفتیش کر رہی سی بی آئی کی ٹیم نے آئی ایس ایف کے رہنما حسین الزماں کے قتل کیس کی تفتیش دوبارہ شروع کر دی ہے۔

hussain uz zaman murder case
hussain uz zaman murder case

By

Published : Sep 18, 2021, 12:16 PM IST

مغربی بنگال میں 2021 سے قبل اور اس کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات میں درجنوں لوگوں کی اموات کی تفتیش کا دائرہ وسیع ہونے لگا ہے۔

اسی درمیان اسمبلی انتخابات 2021 کے پرتشدد واقعات کی تفتیش کر رہی سی بی آئی کی ٹیم نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما حسین الزماں کے قتل کیس کی تفتیش دوبارہ شروع کر دی۔

سی بی آئی کی ٹیم نے انڈین سیکولر فرنٹ کے مقتول رہنما حسین الزماں کے قتل معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے بیوہ سکینہ بیگم اور دوسرے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی۔

آئی ایس ایف کے رہنما حسین الزماں کے قتل کیس میں گرفتار عبدالصمد اور علی شبیر کے رشتہ داروں سے بھی دوبارہ پوچھ گچھ کی اور اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیا۔


مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ کے جگتدل تھانہ علاقہ میں اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے ہی سیاسی تشدد کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران ماب لینچنگ کے دو واقعات


واضح رہے کہ گذشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے اعلان کے بعد تین مئی کو نامعلوم افراد نے آئی ایس ایف کے رہنما حسین الزماں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

وہیں دوسری جانب شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں ترنمول کانگریس کو علاوہ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ان کی سابقہ سیاسی جماعت کے درمیان گزشتہ دو سال سے تنازع چل رہا ہے۔

Hussainuzzaman Murder Case

سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی کے سبب جگتدل تھانہ علاقے میں مسلسل تشدد کے واقعات رونما ہونے کی اطلاع موصول ہوتی رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details