نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اتوار کو ایکسائز پالیسی کیس میں تقریباً 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں بی جے پی اور عآپ دونوں ایک دوسرے کے خلاف بدعنوانی کا الزام لگا رہے ہیں۔ یہ بھی دعوی کیا جاتا ہے کہ بی جے پی کیجریوال کی پارٹی سے خوفزدہ ہے۔ وہیں اس معاملے میں سی بی آئی نے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے۔
سی بی آئی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ انہوں نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کو جی این سی ٹی ڈی کی ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات کے لئے بلایا گیا تھا۔ سی بی آئی نے بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر اور انچارج ایکسائز منسٹر سمیت 14 دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاکہ سال 2021-22 کے لئے ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پوسٹ ٹینڈر کے فوائد میں توسیع کے معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں۔