اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi Liquor Scam شراب گھوٹالہ معاملے میں سسودیا سے پوچھ گچھ، سنجے سنگھ سمیت 50 عآپ رہنما حراست میں - شراب گھوٹالہ معاملے میں سسودیا سے پوچھ گچھ

اتوار کو سی بی آئی دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انکوائری کی مخالفت کرنے والے عآپ لیڈروں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ سسودیا پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے سے پہلے صبح راج گھاٹ گئے اور باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وہ روڈ شو کرتے ہوئے سی بی آئی کے دفتر پہنچے۔

شراب گھوٹالہ معاملے میں سسودیا سے پوچھ گچھ، سنجے سنگھ سمیت 50 عآپ رہنما حراست میں
شراب گھوٹالہ معاملے میں سسودیا سے پوچھ گچھ، سنجے سنگھ سمیت 50 عآپ رہنما حراست میں

By

Published : Feb 26, 2023, 5:31 PM IST

نئی دہلی: دہلی شراب گھوٹالے میں سی بی آئی نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سسودیا کو صبح 11 بجے سی بی آئی دفتر پہنچنا تھا، لیکن وہ 15-20 منٹ تاخیر سے پہنچے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے انہوں نے اپنی ماں سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ اس کے بعد راج گھاٹ گئے اور باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد روڈ شو کرتے ہوئے سی بی آئی آفس پہنچے۔

وہیں عآپ کارکنان سی بی آئی انکوائری کے خلاف دہلی بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے 50 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس میں دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے، راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ، ایم ایل اے سوربھ بھردواج وغیرہ شامل ہیں۔ سبھی کو میدان گڑھی سے فتح پور بیری لے جایا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اے اے پی کارکنوں اور سرکردہ لیڈروں بشمول سنجے سنگھ کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر سسودیا نے میڈیا سے صرف اتنا کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے میڈیا کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر اتوار کو اپنے گھر سے پورے جوش و خروش کے ساتھ سی بی آئی دفتر جانے کے لیے نکلے۔ اس دوران سی بی آئی کی تحقیقات کو لے کر ان کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھی۔ وہ مسکراہٹ کے ساتھ سب کا سلام قبول کر رہے تھےاس دوران جو کارکنان ان کے ساتھ موجود تھے، وہ کہہ رہےتھے کہ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔ عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ بھی سسودیا کے ساتھ کار میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: CBI Checks Manish Sisodia's Bank Locker سی بی آئی نے منیش سسودیا کے بینک لاکر کی جانچ کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details