اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پچیس ریاستوں میں سی بی آئی اور ویجیلنس کی مشترکہ چھاپہ ماری

سی بی آئی کا دعوی ہے کہ اس چھاپہ ماری کے دوران کئی اہم دستاویز اور دیگر ریکارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

cbicbi
cbi

By

Published : Mar 20, 2021, 10:37 PM IST

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بدعنوانی کے مبینہ مشتبہ معاملات میں متعلقہ ریاستوں کے ویجیلنس محکمہ کے ساتھ مل کر پورے ملک کی 25 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے کم از کم 30 محکموں اور اداروں کا جمعہ کو اچانک معائنہ کیا۔

سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے بتایا 'چھاپے کی کارروائی دہلی، ممبئی، جے پور، بنگلورو، چندی گڑھ اور گواہاٹی کے علاوہ امپھال، پورٹ بلیئر، اٹارسی، آگرہ، گوا، میرٹھ، الہ آباد، گورکھپور، احمد آباد، جموں، ہردوار، نیا رائے پور، احمد آباد، گاندھی نگر، بھوساو، جگادھری، فروز پور، شیواکاشی، جودھپور، وشاکھا پٹنم، رانچی، بیکانیر، سوائی مادھو پور، دھنباد، کوچین وغیرہ میں کی گئی'۔

سی بی آئی کا دعوی ہے کہ اس چھاپہ ماری کے دوران کئی اہم دستاویز اور دیگر ریکارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

سی بی آئی کے ترجمان نے بتایا 'آج جن اداروں کے محکموں پر چھاپے مارے گئے ان میں فوڈکارپوریشن آف انڈیا، ریلوے، بارڈر سیکورٹی آرگنائزیشن، جنرل ریزرو انجینئر فورس، این آئی ٹی منی پور، انڈمان پبلک ورک ڈپارٹمنٹ، آرڈی ننس فیکٹری، نارتھ پول فیلڈ لمیٹڈ، انڈین آئل کارپوریشن، ڈیفنس ایسٹ آفس، این ٹی پی سی مغرب انفلوئنس۔ 2، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ، کسٹم ایکسپورٹ ڈویزن، ملٹری انجینئرنگ سروس اینڈ این ڈی ایم سی فائر ڈپارٹمنٹ، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، بی ایس این ایل، جی ایس ٹی، پوسٹل ڈپارٹمنٹ، سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ وغیرہ شامل ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details