ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ جس کے بعد وادی کے کئی علاقے سے پاکستان کی فتح کا جشن مناتے لوگوں کی ویڈیو سامنے آئی۔ جموں و کشمیر پولیس نے پیر کی شب ان ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے دو مختلف معاملات درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ "شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سورہ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر کے طلبہ کے ذریعے پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے یو اے پی اے کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔"