آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام میں دو مسلم افراد کے خلاف پولیس نے کیس درج کیا۔
تفصیلات کے مطابق چتور ضلع کے راماسمدرم پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو مسلم نوجوانوں عادل اور داداپیر نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کیا۔