تھانہ جیور کے انچارج انسپکٹر امیش بہادر سنگھ کے مطابق ایکسپریس وے کے جیور ٹول پلازہ کے نوڈل آفیسر ایشور سنگھ نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں ایک رپورٹ درج کروائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنجے کسانا ، اشوک ، سچن ، نریندر بھاٹی اور نریش سمیت 100 کے لگ بھگ افراد جمعہ کو بھارتی کسان یونین (امباوت ) کے بینر تلے جیور ٹول پلازہ پہنچے اور وہاں تعینات عملے کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کی۔
ٹول پلازہ پر ہنگامہ، سو سے زائد کسانوں کے خلاف مقدمہ درج - expressway
ایکسپریس وے کے جیور ٹول پلازہ میں ٹول اہلکاروں کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی اور حملہ کرنے کے معاملے میں 100 سے زائد کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ٹول پلازہ پر ہنگامہ ، سو سے زائد کسانوں کے خلاف مقدمہ درج
تھانہ انچارج نے بتایا کہ پولیس واقعے کی رپورٹ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ان لوگوں کے علاوہ جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، پولیس نےان کی شناخت کے لئے ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔
ہنگامہ آرائی کرنے والے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہنگامہ کرنے والے فرار ہوگئے ہیں۔