شیوموگا: ریاست کرناٹک کے شیو موگا ضلع میں پولیس نے بدھ کے روز بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شیو موگا ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ایچ ایس سندریش کی شکایت پر کوٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بھوپال کی رکن پارلیمان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں 153A,153B, 268, 295A, 298, 504, 508. 153A (مذہب، نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 295A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں جن کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے اس کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنا) شامل ہیں۔ Case registered against BJP MP Pragya Thakur for 'inflammatory remarks' at Shivamogga event
واضح رہے کہ تحسین پونا والا نے اپنے حالیہ دورہ کرناٹک کے دوران اقلیتی برادری کے خلاف قابل اعتراض تقریر کے سلسلے میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی کی رکن پارلیمان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ پونا والا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیو موگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی کے متھن کمار کو شکایت درج کروائی۔ شکایت کنندہ نے وزیراعلی بسواراج بومئی کے ساتھ ایک کاپی بھی منسلک کی تھی۔ یہ نوٹس شیوموگا کے کوٹ پولیس اسٹیشن نے پونا والا کو ای میل کے ذریعے انکوائری میں شرکت کے لیے بھیجا تھا، اس کے بعد بدھ کو مقامی کانگریس رہنما نے بھی شکایت درج کرائی۔