اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جے پور: اے یو اسمال فائننس بینک کے خلاف مقدمہ درج

نثار احمد کا کہنا ہے کہ میں اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، آر بی آئی سمیت دیگر لوگوں کو بھی خط ارسال کروں گا۔

اے یو اسمال فائننس بینک کے خلاف مقدمہ درج
اے یو اسمال فائننس بینک کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Nov 1, 2021, 9:31 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے برہم پوری پولیس تھانے میں اے یو اسمال فائننس بینک کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے، یہ مقدمہ این آر آئی نثار احمد کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔

پورا معاملہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی بدعنوانی کو لے کر درج کروایا گیا ہے، برہم پوری پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

نثار احمد نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے یو سمال فائننس بینک کی جانب ایک پروپرٹی کو لے کر اخبارات میں اشتہار جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد ہم اس پراپرٹی کو دیکھنے کے لیے پہنچے تھے اور ہمارا سودا ایک کروٹ 20 لاکھ روپے میں طے ہوا، اس کے بعد ہم لوگوں نے پراپرٹی کے کاغذات دیکھے جو صحیح لگے، جس کے بعد ہم نے پورے پیسے بینک کو دے دیے لیکن جب میں جرمنی میں تھا تو مجھے پتہ چلا کہ میں نے جو پراپرٹی خریدی ہے وہاں پر کسی طرح کا کوئی معاملہ ہوگیا ہے، جب ہم وہاں پہنچے اور ہم لوگوں نے بینک سے اس بارے میں معلومات حاصل کی تو ہم لوگوں کو بینک کی جانب سے کوئی بھی معلومات نہیں دی گئی۔

اے یو اسمال فائننس بینک کے خلاف مقدمہ درج

مزید پڑھیں:۔بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہم لوگوں نے بینک کو نوٹس بھی بھجوایا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تو ہم نے جے پور کے برہم پوری پولیس تھانے میں بینک کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

وہیں نثار احمد کا کہنا ہے کہ میں اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، آر بی آئی سمیت دیگر لوگوں کو بھی خط ارسال کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details