اردو

urdu

By

Published : Jun 3, 2021, 1:15 PM IST

Updated : Jun 3, 2021, 1:31 PM IST

ETV Bharat / bharat

کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹائیگر اور دشا کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹرا پولیس نے بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اور اداکارہ دشا پٹانی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر کورونا گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

Tiger Shroff
ٹائیگر شراف

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اور اداکارہ دشا پٹانی کے خلاف بغیر کسی ضروری وجہ کے عوامی مقام پر گھومنے کے لئے وبا کی گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک عہدے دار نے یہ معلومات دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ممبئی میں دوپہر دو بجے کے بعد بغیر کسی وجہ کے عوام کو گھومنے پھرنے پر پابندی ہے، لیکن اس کے باوجود شام تک باندرا بس اسٹینڈ کے قریب ٹائیگر شراف گھومتے ہوئے پائے گئے۔

مزید پڑھیں:

raj kapoor death anniversary: آج بھی دلوں پر راج کرتے ہیں راج کپور

پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2021, 1:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details