اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Girl Killed In Budgam بڈگام میں خاتون کا قتل کرکے جسم کے کئی ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار - گمشدہ خاتون

بڈگام پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک 30 سالہ خاتون کا قتل کرکے اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کیے اور انہیں مختلف مقامات پر پھینک دیا تھا۔

بڈگام میں خاتون کا قتل کرکے جسم کے کئی ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار
بڈگام میں خاتون کا قتل کرکے جسم کے کئی ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار

By

Published : Mar 12, 2023, 10:54 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ضلع کے سوئیبگ علاقے میں گذشتہ چار دنوں سے گمشدہ خاتون کو مبینہ طور پر قتل کرنے اور پھر اس کے جسم کو کاٹنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایک اعلی آفیسر نے بتایا کہ بڈگام پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت شبیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکن موہن پورہ اومپورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ مذکورہ شخص عمر کے لحاظ سے 45 سال کا ہے اور شادی شدہ بھی ہے، ساتھ ہی یہ پیشے سے بڑھئی (کارپینٹر) ہے۔ مذکورہ شخص کو 30 سالہ غیر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے پہلے خاتون کا سر کاٹا، پھر جسم کے کئی ٹکڑے کئے اور بعد میں اسے بڈگام ضلع کے مختلف مقامات پر پھینک دیا تاکہ کسی کو کوئی خبر بھی نہ ہو۔ یہ سارا واقعہ سوئیبگ علاقے کے موہن پورہ (اومپورہ) میں واقع ایک گھر میں انجام دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس نے خاتون کو قتل کیا اور اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر پھینک دئیے۔ ملزم نے لاش کے ٹکڑے ریلوے پل اومپورہ اور سبدن میں پھینک دئے، جہاں سے اس کا سر اور جسم کے دیگر حصے برآمد ہوئے ہیں۔ بڈگام پولیس نے کل رات کو ہی لاش کے تمام ٹکڑے برآمد کئے ہیں۔ اس ضمن میں پولیس کے ایک افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی جسم کے تمام اعضاء ملزم کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details