اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Noida Car Accident بے قابو کار نے تین بہنوں کو ٹکر ماری، ایک ہلاک دو کی حالت تشویشناک

نوئیڈا میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک بچی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق کار کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ جس کی وجہ سے کار ڈروائیر کنٹرول کھو بیٹھا اور تین سگی بہنوں کو کچل دیا۔ Noida Car Accident

بے قابو کار نے تین بہنوں کو ٹکر ماری، ایک ہلاک دو کی حالت تشویشناک
بے قابو کار نے تین بہنوں کو ٹکر ماری، ایک ہلاک دو کی حالت تشویشناک

By

Published : Nov 28, 2022, 3:45 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیس نوئیڈا میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ شہر میں ایک کار سوار نے تین سگی بہنوں کو کچل دیا۔ ان میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ باقی دو لڑکیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کار سوار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ Car Hits Three Sisters in Noida

بے قابو کار نے تین بہنوں کو ٹکر ماری، ایک ہلاک دو کی حالت تشویشناک

موصولہ اطلاع کے مطابق تینوں لڑکیاں اپنی ماں کے ساتھ صدر پور گاؤں کے پیر بازار میں سبزی خریدنے گئی تھیں۔ یہ علاقہ پولیس اسٹیشن سیکٹر-39 کے تحت آتا ہے۔ بازار سے گزرنے والے ایک کار سوار نے تینوں لڑکیوں کو کچل دیا۔ حادثے کے بعد لوگوں نے تینوں بہنوں کو ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران 6 سالہ بچی کی موت ہوگئی۔ دو لڑکیاں زیر علاج ہیں۔

ہجوم نے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو لڑکیوں کا علاج جاری ہے۔ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ کار چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابھی تک، اس معاملے میں خاندان کی طرف سے کوئی تحریری شکایت نہیں دی گئی ہے۔ شکایت ملنے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

پولیس اسٹیشن 39 سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔ جس کا نام ریا ہے۔ ریا کے والد نریندر مزدوری کرتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کار کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ جس کی وجہ سے کار سوار کنٹرول کھو بیٹھا۔ لڑکیوں کو ٹکر ماری اور سیدھا اینٹوں کے ایک بڑے ڈھیر میں جا گھسا۔ اس کے بعد گاڑی رک گئی۔ بری طرح زخمی لڑکیاں اور ان کی ماں رونے لگیں۔ آس پاس موجود لوگ نے تینوں بچوں کو لے کر ہسپتال پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔ باقی دو لڑکیوں کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shopian Road Accident شوپیان میں سڑک حادثہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details