اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پونچھ میں سڑک حادثہ، کمسن بچہ کی موت، تین زخمی - accident in poonch

پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ راجپورہ میں ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے اور ایک کمسن بچے کی موت ہوگئی۔

پونچھ میں سڑک حادثہ، کمسن بچہ کی موت، تین زخمی
پونچھ میں سڑک حادثہ، کمسن بچہ کی موت، تین زخمی

By

Published : May 8, 2021, 4:29 PM IST

مرنے والے کمسن بچے کی شناخت ریاض احمد ولد غلام قادر عمر ساکنہ اعظم آباد عمر 7-8 سال کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں غلام قادر ولد عبدالاحد عمر 35سال، امتیاز احمد ولد محمد عبداللہ عمر 20 سال ساکنہ راجپورہ، سلیمان ولد غلام قادر عمر 10 سال ساکنہ اعظم آباد شامل ہیں۔

پونچھ میں سڑک حادثہ، کمسن بچہ کی موت، تین زخمی

شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بلنائی جانے والی سڑک پر واقع ہوا‌ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details