اردو

urdu

آرسنل کے سٹار مڈ فیلڈر حادثے میں محفوظ

برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے نوجوان سٹار جو ولوک ہائی وے پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

By

Published : Nov 28, 2020, 11:46 AM IST

Published : Nov 28, 2020, 11:46 AM IST

ETV Bharat / bharat

آرسنل کے سٹار مڈ فیلڈر حادثے میں محفوظ

آرسنل کے سٹار مڈ فیلڈر حادثے محفوظ
آرسنل کے سٹار مڈ فیلڈر حادثے محفوظ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش فٹبال کلب آرسنل کی جانب سے کھیلنے والے 21 سالہ مڈفیلڈر کو یہ حادثہ شمالی لندن میں پیش آیا جب ایک موٹر وے سے دوسری پر ٹرن لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی روڈ بیریئر سے ٹکراگئی۔

آرسنل کے سٹار مڈ فیلڈر حادثے محفوظ

برطانوی فٹبالر کی بیش قیمتی کار کے خوفناک حادثے منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثہ کا یہ منظر پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

حادثے میں جو ولوک کی گاڑی کی حالت تو بری طرح خراب ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے وہ خود محفوظ رہے اور حادثے کے بعد گاڑی سے باہر نکل آئے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی بیریئر سے ٹکرا گئی جس سے ان کی 30 کروڑ روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑی بے قابو ہوکر اطراف میں لگی جھاڑیوں میں گھس گئی۔

برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے نوجوان سٹار جو ولوک ہائی وے پر خوفناک حادثےکا شکار ہوگئے

حادثے میں جو ولوک کی گاڑی کی حالت تو بری طرح خراب ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے وہ خود محفوظ رہے اور حادثے کے بعد گاڑی سے باہر نکل آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details