ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہلاک ہونے والے کسانوں کی یاد میں آج کینڈل مارچ نکالا گیا۔ گریٹر نوئیڈا میں بھی کسانوں کی بڑی تعداد نے ہلاک ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گول چکر کے قریب کینڈل مارچ نکالا۔ لوگوں نے ان کسانوں کو شہید کہا اور ریاستی و مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ملزم وزیر اور اس کے بیٹے کو بچا رہی ہے۔
لکھیم پور کھیری حادثے کے حوالے سے پوری ریاست میں مظاہرے کئے گئے، ارداس کئے گئے اور کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ گریٹر نوئیڈا میں بھی سینکڑوں کسانوں نے پری چوک/گول چکر پر موم کینڈل مارچ نکالا اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی اور جاں بحق ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:۔ہمیں لکھیم پور واقعہ کا بدلہ لینا ہے : جینت چودھری