بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کرپا پارک میں جموں کشمیر ٹیچرز فورم نے حکومت کے خلاف موم بتی اپنے ہاتھوں میں لیکر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کا معمار ہیں اور اساتذہ ہی طالب علم کو ایک اچھا انسان بناتا ہیں لیکن اساتذہ کا جس طرح سے استحصال کیا جارہا ہے، وہ کسی دیگر شعبہ کے ملازمین کے ساتھ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اساتذہ کی تنخواہ اور اساتذہ کی تبدیلی کا معاملہ کو حل کیا جائے اور اسی مطالبات کو لیکر ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ Baramulla Candle Light March
Baramulla Candle Light March بارہمولہ میں جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کی جانب سے پرامن احتجاج
جموں کشمیر ٹیچرز فورم کی جانب سے بارہمولہ میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اساتذہ کا جس طرح سے استحصال کیا جارہا ہے، وہ کسی دیگر شعبہ کے ملازمین کے ساتھ نہیں ہوتا ہے۔ Baramulla Candle Light March
مزید پڑھیں:۔ڈوڈہ: ٹرانسفر آڈر کے خلاف اساتذہ کا احتجاج
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتہائی مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے خاندان مصائب کا شکار ہیں اور حکومت ہمارے حقیقی مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے جو ہم نے ان کو پیش کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور لگن سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن ان کے دیرینہ مطالبات آج تک پورے نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہی تو پورے یو ٹی کے اساتذہ اپنے احتجاج میں شدت پیدا کریں گے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔