کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سوچ نفرت پھیلانا اور سماج کو تقسیم کرنا ہے، اس لیے وہ آر ایس ایس-بی جے پی کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔
خواتین کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ملک کے مختلف حصوں سے خواتین کانگریس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’آج ملک میں آر ایس ایس-بی جے پی کی حکومت ہے۔ ان کے نظریے اور ہمارے نظریات میں بڑا فرق ہے۔ کبھی ایک نظریہ ملک پر حکومت کرے گا اور کبھی دوسرا نظریہ۔ لیکن ان کا نظریہ نفرت پھیلاتا ہے لہٰذا وہ کسی دوسرے نظریے کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔