برسبین:آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران گرین کی انگلی میں فریکچر ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے ابتدائی حصے میں بولنگ نہیں کر پائیں گے، حالانکہ گرین نے اس طرح کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔Cameron Green Stop Rumours Regarding Bowling In IPL
گرین نے 'سین' اسپورٹس سے بات چیت میں کہاکہ "یہ (اطلاعات) غلط ہے۔ میں یہ بات کافی عرصے سے سن رہا ہوں، اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ چیزیں کہاں سے پیدا ہو رہی ہیں۔ میں آئی پی ایل کی ابتدا سے گیند اور بلے سے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔"
ڈاکٹروں نے گرین کو انگلی کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ 9 فروری کو ہندوستانی سرزمین پر بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ شروع ہونے تک گرین کے فٹ ہونے کی امید ہے۔ گرین نے کہا کہ ان کی نظریں ہندوستان میں پہلے ٹیسٹ پر ہیں۔