اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف مراٹھواڑہ بند کی کال - मौलाना कलीमुद्दीन सिद्दीकी की गिरफ्तारी

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مسلم عوامی کمیٹی نے مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف یکم اکتوبر بروز جمعہ مراٹھواڑہ بند منانے کا اعلان کیا ہے۔

call for marathwada bandh against arrest of maulana kalimuddin siddiqui
مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف مراٹھواڑہ بند کی کال

By

Published : Sep 28, 2021, 5:37 PM IST

مسلم عوامی کمیٹی کی کال پر اورنگ آباد میں یکم اکتوبر یعنی جمعہ کے روز بند منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا محفوظ الرحمان فاروقی ندوی نے داعیٔ اسلام مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی طور پر ایک دن کا بند منانے کی اپیل کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مسلم عوامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ بند صرف اورنگ آباد میں نہیں بلکہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں منایا جائے گا۔ علماء اور سماجی جہدکاروں نے عوام سے پُرامن طریقے سے اپنا احتجاج درج کروانے کی اپیل کی ہے۔

مولانا محفوظ الرحمان فاروقی ندوی نے مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کو ظلم سے تعبیر کیا ہے اور ظلم کے خلاف عوام سے صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details