جگدل پور: ریاست چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں آج نکسلیوں کے ذریعے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک جوان ہلاک ہوگیا۔ بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندر راج پی نے بتایا کہ بیجا پور ضلع کے میرتور علاقہ کے تیمینار میں پولیس کا جوان نکسلیوں کے ذریعے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔
سندر راج پی نے بتایا کہ میر تور تھانہ علاقہ میں واقع چھتیس گڑھ آرم فورس کیمپ ایٹا پال اور تیمینار کیمپ کے درمیان سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا ہے جس کی حفاظت کے لیے تیمینار کیمپ سے چھتیس گڑھ آرم فورس کا ایک گروپ نکلا تھا اسی دوران صبح اٹیپال کیمپ سے ایک ایک کلو میٹر دور سڑک کے قریب ٹیکری میں نکسلیوں کے ذریعے لگائے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے چھتیس گڑھ آرم فورس 19 بٹالین کے واہنی ڈی کمپنی کے اسسٹنٹ معاون کامنڈر وجے یادو ہلاک ہو گیا۔ ہلاک جوان کو بھیر گم تھانے میں گارڈ آف آنر دئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ہلاک ہوئے جوان کی جگدل پور دھرم پورا میں واقع درگا مندر کے پاس مستقل رہائش ہے۔ جوان راج پور پوسٹ ہلدی ضلع بلیا اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔